ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سانحہ9 مئی کو سیاہ ترین دن قرار دیدیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے پٴْر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے 9 مئی 2023 کے پٴْرتشدد واقعات، آتش زنی اور جلاؤ گھیراؤ کے علاوہ قومی نوعیت کی اہم تنصیبات اور تاریخی مقامات کو نقصانات پہنچانے کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جناح ہاؤس سمیت اہم قومی مقامات کو توڑ پھوڑ سے ہونے والے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور اس واردات میں ملوث افراد کا احتساب یقینی بنانے پر زور دیا۔ سیدال خان نے شہدائ کی یادگاروں کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں اس طرح کے اقدامات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے مسلح افواج کی ملک کے لیے قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں اپنے شہدائ پر فخر ہے، شہدائ نے ملکی بقا کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔اٴْنہوں نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو جائیں اور سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی طریقہ کار اختیار کریں۔