راولپنڈی پولیس کی جانب ے شہر بھر میں موثر سیکورٹی انتظامات

جمعرات 9 مئی 2024 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) سی پی اوسید خالدہمدانی کی ہدایت کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب ے شہر بھر میں سیکورٹی کے موثرانتظامات کئے گئے ،راولپنڈی پولیس کے 2600سے زائد افسران وجوانوں نے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیئے،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلیے 400سے زائدٹریفک پولیس کے افسران وجوانوں نے فرائض سرانجام دیئے،شہر کے داخلی اورخارجی راستوں پر 62 خصوصی پکٹس لگائی گئیں ، تھانوں کی موبائل اورڈولفن فورس نے بھی اپنے اپنے علاقہ میں گشت کی۔

متعلقہ عنوان :