غ*قبضے کیس: ندیم عباس بارا اور کرامت کھوکھر کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع

جمعرات 9 مئی 2024 21:05

×لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) اینٹی کرپشن عدالت کے جج صفدر علی بھٹی نے کینال ویو ہائوسنگ سوسائٹی کی پانچ کنال زمین پر قبضے کے کیس ش*میںپی ٹی آئی رہنما ندیم عباس بارا اور کرامت کھوکھر کی عبوری ضمانت میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کر لی۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ عنوان :