شاہدرہ سے اغوا ہونے والی 8سالہ بچی باحفاظت بازیاب ،ملزمان گرفتار

جمعہ 10 مئی 2024 13:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) اغوا برائے تاوان سیل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل شاہدرہ سے اغوا ہونے والی 8سالہ بچی نور فاطمہ کو باحفاظت بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈی ایس پی KR سٹاف میاں انجم توقیر نے بتایا کہ آٹھ سالہ نور فاطمہ اپنے گھر سے کھیلنے کی نکلی جس کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا تھا ۔

(جاری ہے)

اغوا برائے تاوان سیل نے قصور کے علاقہ للیانی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کر اکے ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں ، گرفتار ملزمان میں جمال ولد عرفان اور شازیہ جمال شامل ہیں ۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی ،سی سی ٹی وی کیمرہ جات اور پبلک ریلیشن شپ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔ایس پی (او سی یو )نارتھ فرقان بلال نے کہا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی ، جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی ، متاثرین نے ڈی آئی جی( او سی یو )عمران کشور اور ان کی ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :