وفاقی محتسب کے حکم پرکوئٹہ کے رہائشی کو پاسپورٹ دلوادیا گیا

جمعہ 10 مئی 2024 17:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار سید نظیر احمد نے درخواست دائر کی تھی کے انہوں نے پاسپورٹ بنانے کے لئے اپلائی کیا لیکن پاسپورٹ آفس کی جانب سے ان کا پاسپورٹ بنانے میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا اور چکر بھی لگائے مگر انکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

بالآخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی۔ درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا آغاز کیا۔اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا۔متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا پاسپورٹ انہیں مہیا کیا جائے۔ وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا پاسپورٹ ان کو دے دیا۔ درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :