ہری پور، فوم کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

جمعہ 10 مئی 2024 20:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) ہری پور میں فوم کی دکان میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈھینڈہ چوک کے قریب حماد حسین نامی شخص کی دکان فوم سنٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 ہری پور کی فائر فائٹر ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور قریبی دکانوں کو نقصان سے بچا لیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا۔

متعلقہ عنوان :