]لیسکو کی واہگہ روڈ سب ڈویژن میں خراب کارکردگی

aپر اسسٹنٹ لائن مین کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا

جمعہ 10 مئی 2024 21:25

% لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2024ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق ریجن بھر میں ریکوری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو کے افسران و ملازمین دن رات کام کر کے نادہندگان سے ریکوری کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے خاتمہ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔اسی سلسلے میں لیسکو کی واہگہ روڈسب ڈویڑن میں اسسٹنٹ لائن مین سلیم اختر کو مسلسل خراب کارکردگی پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔سلیم اختر کو پہلے بھی وارننگ دی گئی پر اس نے اپنی کارکردگی بہتر نہیں کی۔ایس ڈی او واہگہ روڈ نے محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کر دیا۔

متعلقہ عنوان :