g40 سال سے ایک ہی کام کیا، عوامی خدمت، حاجی غلام علی

میرے لیے دکاندار اور صنعتکار بطور انسان ایک جیسے اور قابل احترام ہیں، ہری پور و پشاور کی بزنس کمیونٹی سے بات چیت بزنس کمیونٹی وعوام کیلئے یہ محبت اور انسانیت دوست رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، صفدر زمان شاہ، ملک مہر الٰہی و دیگر کا اظہار خیال

جمعہ 10 مئی 2024 23:00

+پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2024ء) سابق گورنر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ میرے لیے ہر انسان قابل احترام ہے وہ دکاندار ہو، صنعتکار یا شہری، گزشتہ چالیس سال سے زائد ایک ہی کام کیا اور کرتا رہونگا وہ ہے عوامی خدمت۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر ہری پور اور پشاور کی بزنس کمیونٹی وفود سے ملاقات اور بات چیت کے دوران کیا۔

ملاقات میں سارک چیمبر کے رکن سید صفدر زمان شاہ، صدر ہری پور چیمبر طیب خان سواتی کی سربراہی میں وفد جس میں ایگزیکٹو باڈی ممبران ضیاء الرحمن خان، ملک سعید اختر، ملک عبید قیوم، خاور تنویر، محمد سلیمان، خالد ذوقی، جمیل احمد، اسد عثمان و دیگر شامل تھے شریک ہوئے، جبکہ پشاور سے بزنس کمیونٹی کے وفد نے ملک مہر الہی کی سربراہی میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفود نے حاجی غلام علی کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا کہ آپ نے صحیح معنوں میں عوامی گورنر ہونے کا ثبوت دیا ہے، گورنر ہاؤس کے دروازے ہر خاص و عام، عوام، بزنس کمیونٹی سمیت ہر مکتب فکر کے لئے کھلے رکھے تھے آج ہر ایک اپ پر فخر کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح آج بھی اپنے گھر کے دروازے ایک مرتبہ پھر عوامی خدمت کے لیے کھول رکھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہی رویہ اور محبت و خدمت کا جذبہ آپ کی کامیابی کی بڑی وجہ ہے۔ اپنے خطاب میں سابق گورنر حاجی غلام علی نے کہا کہ بزنس کمیونٹی عوام ہمارا فخر ہیں۔ ہری پور ہمارا دوسرا گھر ہے اور وہاں کی بزنس کمیونٹی کے ساتھ بھائی چارے کا رشتہ ہے۔ ہم نے ہمیشہ اپنی عوام اور بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انھوں نے ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پشاور کے وفود کا شکریہ ادا کیا۔