پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا

ہفتہ 11 مئی 2024 10:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں حیاتیاتی تنوع کا بین الاقوامی دن 22مئی کو منایا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

اس دن کے منانے کا مقصد حیاتیاتی تنوع کے بچاؤ کا شعور بیدار کرنا اور اِس نصب العین کےحصول کے لیے اہم اقدامات کی ضرورت پر زور دینا ہے،واضح رہے کہ حیاتیاتی تنوع کے لیے موسمیاتی تبدیلیاں ایک بڑے چیلنج کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ تبدیلیاں قدرتی ماحول کو اس قدر تیزی کے ساتھ متاثر کرتی ہیں کہ بہت سے جانور اور نباتات خود کو نئے حالات کے مطابق نہیں ڈھال پاتے۔

حیاتیاتی تنوع کے عالمی دن کے موقع پر سرکاری و غیر سرکاری اور فلاحی اداروں کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو حیاتیاتی تنوع کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :