زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے

ہفتہ 11 مئی 2024 17:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) زرعی یونیورسٹی پشاور اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے درمیان مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت اور اکوڑہ سیڈز کمپنی کے محمد صادق نے مفاہمت سمجھوتہ پر دستخط کردیئے۔اس ایم او یو کا مقصد اکوڑہ سیڈز کمپنی کی طرف سے زرعی یونیورسٹی پشاور کے ایم ایس سی (آنرز) کے 4 طلباء کو وظائف دیئے جائیں گے ۔

ایم او یو پر دستخط کی تقریب کی صدارت زرعی یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے اکوڑہ سیڈز کمپنی (اے ایس سی) کے عہدیداروں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ زرعی یونیورسٹی پشاور زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، زرعی یونیورسٹی نے ہمیشہ معیاری تعلیم ، تحقیق اور تربیت کو فروغ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے طلباء صوبے، ملک اور بیرون ملک اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔محمد صادق نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ اسکالرشپس زرعی یونیورسٹی پشاور کے طلباء کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچائیں گی۔تقریب میں ڈین، فیکلٹی آف کراپ پروڈکشن سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خلیل، ڈائریکٹر فنانشل ایڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر اسد اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر میاں داؤد ناظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف اے ڈی حبیب اللہ طارق نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :