دنیا بھرمیں مائوں کاعالمی دن (کل)منایا جائیگا

ہفتہ 11 مئی 2024 17:17

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کاعالمی دن ’’ورلڈ مدرزڈے‘‘ (کل)12مئی اتوار کو بھرپور انداز سے منایا جائیگا اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت،اہمیت کواجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے اس سلسلے میں احمدیارسمیت ملک بھر میں سیمینارزاو ر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائیگا جس سے مقررین ماں کی شان اورعظمت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے ماں کا یہ عالمی دن ہرسال ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھی میں پورے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے اس روز الیکٹرانک میڈیاپروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :