![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
پیپلزپارٹی کا پنجاب میں از سرنو تنظیم سازی کا فیصلہ
100 دن کے اندر تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا‘ راجہ پرویز اشرف کی پریس کانفرنس
ہفتہ 11 مئی 2024 20:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ 100 دن کے اندر تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کیا جائے گا ۔نوجوان قیادت اور تجربہ کار افراد کا خوبصورت کمبی نیشن بنایا جائے گا ۔وسطی پنجاب میں خواتین کو متحرک کیا جائے گا۔ کوشش کریں گے کہ میرٹ پر عہدے دئے جائیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ پنجاب میں آئندہ انتخابات میں بہتر نتائج آئیں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کمزور ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ملک کے سب سے بڑے صوبے میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سردار سلیم حیدر بطور گورنر بالخصوص پنجاب اور مجموعی طور پر پورے ملک کی اجتماعی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں اور وژن کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سردار سلیم حیدر کی بطور گورنر نامزدگی صدر آصف علی زرداری کا بہترین انتخاب ہے اور امید ہے کہ وہ قومی مفادات کے تحفظ اور ترقی و خوشحالی کی منزل کے حصول کیلئے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لیے سرکاری اور نجی اداروں کے درمیان تعاون اور رابطے کی اہمیت مسلمہ ہے۔ گورنر ایک پل کے طور پر کام کرتے ہوئے بات چیت میں سہولت فراہم کرنے، خدشات کو دور کرنے کیلئے ابنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ پنجاب اور وفاق کے وسیع تر اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے آتشزدگی میں جھلسنے والے گھر کے تمام افراد جاں بحق
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کامیاب، معاملات طے پا گئے
-
وزیراعظم نے دہشت گردی کیخلاف ’آپریشن عزمِ استحکام‘ کی منظوری د یدی
-
فلپائن: بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف متحرک ’سائبر سپاہی‘
-
یوگا پرامن و ہم آہنگ مستقبل کے حصول میں اہم، گوتیرش
-
خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی کسی دن محمود اچکزئی پر ہی عدم اعتماد کا اظہار نہ کردے
-
نوازشریف کی جنرل باجوہ سے نہ کبھی کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی توسیع کی پیشکش کی
-
پیپلزپارٹی کے مطالبات جائز تھے تمام گلے شکوے دور ہوگئے
-
مسلسل چوتھے ہفتے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا
-
نوازشریف کے گھر کی لنکا کسی اور نے نہیں، خود اس کی بیٹی کے ترجمان محمد زبیر نے ڈھا دی
-
ترقی کے لیے اندرونی استحکام ضروری ہے
-
شہبازشریف کی غیرسنجیدگی کہ اپیکس کمیٹی سے گفتگو صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ رہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.