ماضی میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک بار پھر کراچی میں اپنی بدمعاشی کے ذریعہ قابض ہونے کے لیے سرگرم ہیں،آصف خان

ہفتہ 11 مئی 2024 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) اسکیم 33 پی سی ایس آئی آر سوسائٹی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگربنیادی مسائل کے حل کے لیے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے رہنما=ں کوگھرپرمدعوکرنے اوران کا تعاون حاصل کرنے پرایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی طیش میں آگئے،رکن سندھ اسمبلی ارسلان پرویز اپنے ہمراہ لوگوں کولیکررات گئے پی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے صدر جلال بھائی کے گھرپہنچ گئے اورانہیں دھمکاتے ہوئے سوسائٹی یونین کے صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا حکم دیا اوراورکہاکہ اگرانہوں نے استعفی نہیں دیا تو سنگین نتائج بھگتناہونگے ،دریں اثنا واقعہ کی منظرعام پرآنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح دیکھا جاسکتا ہیایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان پرویز اپنے گن مین اورایک درجن سے زائد نوجوانوں کولیکرپی سی ایس آئی آر سوسائٹی کے صدر جلال بھائی کے گھرپرگئے اورانہیں مغلظات بکیں اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی سے ہمیں پانی کی لائن نہیں چاہیئے،اگرتم بازنہ آئے تو سبق سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کنوینئرضلع شرقی آصف خان دیگررہنماں نے کہاہے کہ ماضی میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک بار پھر کراچی میں اپنی بدمعاشی کے ذریعہ قابض ہونے کے لیے سرگرم ہیں۔انہوں نے ارسلان پرویز کی بدمعاشی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ بدمعاشی اب کراچی میں نہیں چلے گی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی کی جانب سے سوسائٹی میں آکرسوسائٹی کے صدر جلال بھائی کودھمکانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سوسائٹی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تعاون سے پانی حاصل کرنے کی کوشش پرایم کیوایم رکن سندھ اسمبلی نے جوبدمعاشی کی ہے وہ کسی منتخب نمائندے کوزیب نہیں دیتی ہے۔علاقہ مکینوں نے ویڈیو کا جائزہ لیکرمتعلقہ اداروں سے ارسلان پرویزکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔