Live Updates

طلبہ کی سکریننگ کے ذریعے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی ، چشمے او رہیرنگ ایڈدی جائیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

ہفتہ 11 مئی 2024 22:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے7لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کر کے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی ۔کمزور قوت بصارت اور قوت سماعت والے طلبہ کو چشمے او رہیرنگ ایڈ دی جائیں گی ۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولو ں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا ۔

معروف ادارہ اے ٹی سکیل 500ملین کی مالی معاونت کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب سے معروف ادارے اے ٹی سکیل کے وفد نے ملاقات کی۔سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اوردیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیاگیا-ہیلتھ نیو ٹریشن ا ور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا اورمتعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زور دیا گیا-سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیاگیا-انہوں نے کہاکہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لئے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرناچاہتی ہوںاورنئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لئے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شرو ع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اے ٹی سکیل وفدنے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ مریم نواز کا عوامی خدمت کا ویژن قابل تعریف ہے-سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات