مردوں سے متعلق بنائی گئی فلمیں خواتین سے متعلق فلموں سے زیادہ کاروبار کرتی ہیں،کیرتی سینن

اتوار 12 مئی 2024 10:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) اداکارہ کیرتی سینن نے مرد و خواتین فنکاروں کے معاوضے میں فرق اور ساتھی اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاوضہ دیے جانے کی وجہ بتادی۔ اپنی فلم کریو کی کامیابی پر کیرتی اس وقت خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔ فلم میں کیرتی کے علاوہ تبو اور کرینہ کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئیں۔ خواتین کے مرکزی کرداروں پر مشتمل اس فلم کی کامیابی کے بعد ایک انٹرویو کے دوران کیرتی نے ساتھی اداکاروں کو 10 گنا زیادہ معاوضہ دینے جانے سے متعلق بتایا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ مردوں سے متعلق بنائی گئی فلمیں خواتین سے متعلق فلموں سے زیادہ کاروبار کرتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ فلم کریو کے پروڈیوسر صف اول کی اداکاراؤں کے لیے وہ بجٹ رکھنے کیلیے تیار نہیں تھے جیسا کہ وہ اسی طرح کی کامیڈی فلم کیلیے رکھتے ہیں۔اداکارہ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پروڈیوسر کریو میں ایک ہی بجٹ میں رکھنے کے لیے تیار نہیں تھے، جس میں تین اے لسٹ خواتین اداکار ہیں، جیسا کہ وہ تین مرد اداکاروں کے ساتھ اسی طرح کی کامیڈی کیلیے رکھتے ہیں۔ خیال رہے کہ کیرتی سینن کی فلم کریو نے ڈومیسٹک باکس آفس پر 75 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔

متعلقہ عنوان :