یوکرین میں فوج بھیجنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں، نیٹو

فی الحال ہمارا یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کا کوئی منصوبہ یا سیاسی ارادہ نہیں ہے،جنرل میرسیاجوان

اتوار 12 مئی 2024 15:25

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) نیٹو کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میرسیا جوان نے اعلان کیا ہے کہ نیٹو اتحاد یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا خواہاں ہے لیکن اس کا یوکرین میں فوج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میرسیا جوان نے کہا کہ فرانسیسی صدر نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی فوری ضرورت کے بارے میں بات کی ہے۔

نیٹو کی سطح پر اتفاق رائے سے فیصلے کیے جاتے ہیں۔ فی الحال ہمارا یوکرین میں نیٹو افواج کی تعیناتی کا کوئی منصوبہ یا سیاسی ارادہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اب بھی یوکرین کی ہر ممکن مدد کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن ساتھ ہی ہم اس بات کے بھی خواہاں ہیں کہ یہ جنگ نیٹو اور روس کے درمیان کسی بڑے تنازع میں تبدیل نہ ہو جائے۔نیٹو اتحاد کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میرسیا جوان نے نشاندہی کی کہ یوکرین کے پائلٹوں کو تربیت دینے اور ایف سولہ لڑاکا طیاروں کو محفوظ بنانے کے حالیہ فیصلے جنگ کی موجودہ صورتحال سے جڑے ہوئے ہیں۔

یہ ریڈ لائنز عبور کرنے کا معاملہ نہیں ہے۔ یاد رہے اپریل کے اواخر میں یوکرین کے صدر زیلنسکی نے اپنے مغربی اتحادیوں سے کہا تھا کہ وہ کیوو کو اسلحے کی سپلائی میں تیزی لائیں تاکہ روس کے نئے حملے کو ناکام کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :