Live Updates

{عوامی مینڈیٹ چوری کرنیوالے قوم سے معافی مانگیں: فرخ جاوید مون

ٓپی ٹی آئی کا مینڈ یٹ چوری کرنے والے عوامی نفر ت سے بچنے کیلئے آ ج منہ چھپاتے پھر تے ہیں ةمعافی وہ مانگے جنہوں نے عوام کے مینڈیٹ کو چرایا اور چوروں کو فارم 47کے ذریعے عوام پر مسلط کیا

اتوار 12 مئی 2024 17:15

Dلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) پاکستان تحریک ا نصا ف کے مرکزی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون نے کہاہے کہعوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے قوم سے معافی مانگیں،پی ٹی آئی کا مینڈ یٹ چوری کرنے والے عوامی نفر ت سے بچنے کیلئے آ ج منہ چھپاتے پھر تے ہیں،معافی وہ مانگے جنہوں نے عوام کے مینڈیٹ کو چرایا اور چوروں کو فارم 47کے ذریعے عوام پر مسلط کیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ 8فروری کے انتخابات میں عوام کی حق رائے دہی پر زر اور زور سے ڈاکہ ڈالا گیا اور ملک کی سطح پر سب سے زیادہ مینڈیٹ لینے والی جماعت تحریک انصاف کی چوری کیلئے کروڑوں اربوں روپے کی نیلامی لگائی گئی جس کا تسلسل اب بھی وزارتوں ،مراعاتوں کی شکل میں جاری رہا ۔ فارم 47کی بے ساکھیوں کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کی چوری اور عمران خان کوقید وبند ودیگر سیاسی قیدیوں اور جمہوری پارٹیوں کے خلاف حکومتی رویہ ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے ۔ فارم 45کو زر اور زور کے ذریعے تبدیل کرنا اور فارم 47کی بے ساکھیوں پر قائم حکومتیں دراصل عوام کی نمائندہ نہیں اور نہ ہی عوام کی خدمت سے ان کا کوئی سروکار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات