وزیر اعظم کی عرب میڈیاکی خاتون اینکرسے عربی زبان میں گفتگوکی ویڈیو نے صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی

اتوار 12 مئی 2024 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) وزیر اعظم شہباز شریف کی عرب میڈیاکی خاتون اینکرسے عربی زبان میں گفتگوکی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لی ۔تفصیلات کے مطابق حال ہی میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی ویڈیو کے باعث سوشل صارفین کی توجہ حاصل کر رہے ہیں ۔العربیہ کی نیوز اینکر کی جانب سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا جا رہا تھا اور ان کے وقت دینے پر کہا میں آپ کی مشکور ہوں جس پر وزیر اعظم بھی جواب دیے بغیر نہ رکے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا خاتون اینکر کو کہنا تھا کہ یہ ملک ونڈر فل اور یہ ملک بہت ہی خاص ملک ہے جس پر خاتون اینکر نے بھی شبہاز شریف کی تائید کی۔جبکہ وزیر اعظم نے پوچھا کہ کیا یہ آپ کا پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ ہی جس پر اینکر نے کہا جی ہاں!ساتھ ہی وزیر اعظم نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس ملک میں مزید وقت بتانا چاہیے۔ساتھ ہی وزیر اعظم کا اسلام آباد سے متعلق عربی زبان میں کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا شہر ہے، یہاں کی ہوا بھی صحت بخش ہے جبکہ مری سے متعلق عربی زبان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چند کلومیٹرکے فاصلے پر ہی واقع ہے جو کہ اچھا شہر ہے جس پر اینکر نے بھی وزیر اعظم کے مشورے پر حامی بھر لی اور کہا جی بالکل آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔