کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان

اتوار 12 مئی 2024 18:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا کہ کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کیسکو انجینئر اورآفیسران صوبے میں بجلی کے بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنائیں، اور اپنی کارکردگی سے کیسکو کو پاور سیکٹر میں کام کرنے والی دیگر کمپنیوں کے برابر لا کھڑا کریں۔

(جاری ہے)

اُنکا مزید کہنا تھا کہ اینٹی تھیفٹ مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کی ضرورت ہے اور بجلی چوری میں ملوث کسی بھی کنزیومر کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے گی۔ ملک میں بجلی کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے کام کی ضرورت ہے۔ لائن حاضر کئے گئے انجینئرز سے متعلق متعلقہ فورم پر بات کی جائے گئ اور کسی بھی قسم کی کوتاہی اور ذیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر شفقت، ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر مجیب الرحمن مری، سیکرٹری کلیم اللہ جوگیزئی ،مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنماء فرید افغان، حمیداللہ مندوخیل، حاجی باقر غلزئی، خضر لونی سمیت کیسکو کے دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔