پنجاب بھر میں زراعت کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہے
اتوار 12 مئی 2024 21:10
(جاری ہے)
اس کے علاوہ صوبہ پنجاب میں 12 ارب روپے کی لاگت سے 7 ہزار بجلی پر چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا۔
4 ارب روپے کی لاگت سے 3 ہزار لیزر لینڈ لیولرز سبسڈی پر فراہم کئے جائیں گے۔1 ارب روپے کی لاگت سے توسیعی سروسز میں بہتری کیلئے 500 زرعی گریجوایٹس کو کنٹری کٹ پر بھرتی کیا جائے گا اور 2 ارب روپے کی لاگت سے شعبہ زراعت(توسیع) کی تنظیمِ نو کی جائے گی اور معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی مقررہ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے قوانین میں ترمیم کی جائیں گی۔ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر کے'' درمیانی مدت پلان'' کے تحت دوسال کے اندر صوبہ پنجاب میں 80 ارب روپے کی لاگت سے 7300 کھالہ جات کی اصلاح و پختگی کی جائے گی۔سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 8 ارب روپے کی لاگت سے 5 ہزار سپر سیڈر اور 2 ہزار رائس سٹرا شیڈر کی فراہمی کی جائے گی۔کاشتکاروں کو معیاری بیج، کھاد ،زرعی ادویات اور ضروری تربیت کی فراہمی کیلئے 1.5 ارب روپے کی لاگت سے جدید زرعی مراکز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔اس کے علا وہ 12 ارب روپے کی لاگت سے جدید زرعی مشینری و آلات کی سبسڈی پر فراہمی کی جائے گی۔ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگریکلچر کے '' طویل المدتی پلان''کے تحت 2 ارب روپے کی لاگت سے پاک چائنہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹرزکا قیام عمل میں لایا جائے گا۔1 ارب روپے کی لاگت سے سویابین کی فصل کے بیج کی پیداوار کو ایک لاکھ ایکڑ تک زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تعاون سے اضافہ کیا جا ئے گا۔اس کے علاوہ 1.5 ارب روپے کی لاگت سے کپاس،گندم اور چاول کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر آف ایکسیلئنس کا قیام عمل میں لایا جائے گاتاکہ ہمارے زرعی سائنسدان ریسرچ کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں اور ان نتائج کی روشنی میں فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ یقینی ہو۔مزید زراعت کی خبریں
-
کپاس کے کاشتکاروں کو چھدرائی کا عمل بروقت مکمل کرنے کا مشورہ
-
کماد کی فصل کو سال میں 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت
-
پاکستان سے پیازکی ایکسپورٹ210 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی
-
پنجاب میں مکئی کی سالانہ پیداوار10 گنا اضافے کے ساتھ9ملین ٹن سے بھی تجاوز کر گئی
-
غیرکاشتکارمافیازسے گٹھ جوڑ کرکے ہزاروں بوری بار دانہ خورد برد
-
کم پانی والے علاقوں میں کاشتکاروں کو باجرے کی کاشت کی ہدایت
-
پاکستان میں موجود ساہیوال نسل گائے سب سے زیادہ دودھ دینے میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان کپاس پیداکرنے والے ممالک میں چوتھے،کماد اور آم کی پیداوارمیں پانچویں اورترشاوہ پھلوں کی پیداوار میں چھٹے نمبر پرآگیا
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
پاکستان اس وقت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائدکی سویابین درآمد کر رہا ہے،ڈاکٹر اقراراحمدخان
-
پاکستان میں فی ایکڑ کماد سے اوسطاً 46 من چینی حاصل کی جاتی ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو کونپلوں میں دانے دار زہر ڈال کر کھیتوں کو پانی لگانے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.