ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ پرسنز وتھ ڈس ایبلٹی کاپروموشن سے محروم رکھنے کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان

اتوار 12 مئی 2024 21:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) معذور افراد کی بحالی کے ادارے ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ پرسنز وتھ ڈس ایبلٹی سکھر ریجن کے نان گزیٹیڈ ملازمین کا 35 سال سے پروموشن سے محروم رکھنے کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا اعلان،اپنے بنیادی حق کے لئے عدلیہ سمیت ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے،چار ہزار سیزائداسپیشل بچوں کو تعلیم دینے والے گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک کے ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاھ سیماں کا کردار ادا کرنے کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خصوصی بچوں کے تعلیم فراہم کرنے والے ادارے کے ملازمین نے اپنے جائز حقوق پروموشن اور ٹائم اسکیل کے لئے آل نان گزیٹیڈ ایمپلائز سکھر ریجن کے پلیٹ فارم سے ملازمین نے جدوجہد کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں آل نان گزیٹیڈ ایمپلائز ڈی آی پی ڈی سکھر کا اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں محمد سلیم کوسو، نوید حسین، رئیس ابڑو، محمد ابراھیم شر،پیر جھانیان شاھ،صداقت علی ،سید وزیر شاھ،جہانزیب علی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملازمین کو درپیش مشکلات و مطالبات کے حل کیلئے جاری جدوجہد سمیت دیگر معمالات زیر غور لائے گئے اجلاس سے خطاب کے دوران مذکورہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈی ای پی ڈی کے فیلڈ ملازمین پچھلے 10 سال سے 35 سال اپنے اداروں میں خدمات دیے رہے ہیں لیکن افسوس ان کے بنیادی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دیتا ملازمین کی رولز سینیارٹی، پروموشن ،اپگریڈیش، ٹائم اسکیل جیسے بنیادی مسائل جوں کے توں سیکریٹری آفس میں پینڈنگ پڑے ہیں جبکہ ہمارے محکمے کے گزیٹیڈ ملازمیں کے کئی کئی بار پروموشن کئے گئے ہیں تاہم نان گزیٹیڈ کے ملازمین کو مختلف حیلوں بہانوں سے اعتراضات لگا کر ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ملازمین کے متعلق واضع احکامات موجود ہیں لیکن بیورو کریسی صرف من پسند افسر شاہی کو نوازنے میں مصروف عمل ہے غریب ملازمین 35 سے 40 سال تک سروس دینے کے باوجود اپائنٹمنٹ کی پوسٹ سے ریٹائرمنٹ کو چلے جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں رہنماؤں نے پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاھ اور سیکریٹری ڈی ای پی ڈی طحہ فاروقی سے اپیل کی ہے کہ معذور افراد کے تعلیمی اداروں کے نان گزیٹیڈ ملازمین سے ہونے والی زیادتیوں پر فوری نوٹس لیں اور جلد از جلد نان گزیٹیڈ ملازمین کے جائز مطالبے پروموشن اور ٹائم اسکیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کر کے ان کا بنیادی حق دیا جائے اور ملازمین کے حقوق میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ سندھ کی عوامی حکومت ملازمین سے کئے وعدے پورے کر سکے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملازمین کی تنظیم کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی جلد مکمل کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔