a پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں

اتوار 12 مئی 2024 22:00

چ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 25 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 03 ہلاک اور 31 زخمی ڈاکوؤں سمیت 37 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 35 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 01 گاڑی اور 12 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 874 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 132 کلو 182 گرام چرس، 722 گرام آئس/کرسٹال، 36 بوتلیں شراب اور ہیروئین برآمد۔گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 145 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 02 ہینڈ گرینیڈ برآمد۔کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ 02 گاڑیاں اور 78 موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔