سپیکر قومی اسمبلی کا افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس

اتوار 12 مئی 2024 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے افغانستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا سنٹر سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے بارشوں اور سیلاب کے باعث جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔