بیٹے کی گمشدگی کے دکھ سے والد کا انتقال، عدالت کا حکومت کو اہلِ خانہ کی فوری مالی معاونت کا حکم
سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کیس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی
ساجد علی پیر 13 مئی 2024 11:39
(جاری ہے)
اس موقع پر عدالت نے دریافت کیا کہ ’کیا سندھ حکومت نے شہری کے اہلِ خانہ کی مالی معاونت کی؟‘، اس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ’مالی معاونت کے لیے سندھ حکومت کو سمری بھیج دی گئی ہے‘، جس پر عدالت نے شہری کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر مالی معاونت فراہم کرنے کا حکم دے دیا، اس کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے سیشنز کرنے کی بھی ہدایت کی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کیس کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
ادھر وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا، بحث، جلد بازی، عدالتی احکامات سے لاپتا افراد کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہو سکتا، اس پر اب بھی بہت کام کی ضرورت ہے، تمام شراکت داروں کی مشاورت سے اس اہم مسئلہ کو حل کیا جائے گا، لاپتا افراد کا مسئلہ بڑے عرصہ سے سیاسی، قانون اور عسکری حلقوں میں ایک حساس مسئلہ سمجھا جاتا ہے اور اس پر بات چیت و تنقید کی جاتی ہے، اس پر آوازبھی اٹھائی جاری ہے، ملک کے آئین اور قانونی نظام میں بھی بنیادی حقوق کے حوالہ سے جو تحفظ حاصل ہے، بلا شبہ حکومت کو اپنی ذمہ داریوں کا پورا احساس ہے لیکن لاپتا افراد کا معاملہ اتنا آسان نہیں، لاپتا افراد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے اس کی بہت ساری جہتیں ہیں، اس مسئلے کے قانونی حل کے ساتھ ساتھ تمام شراکت داروں کو بٹھا کر ایک سیاسی حل بھی نکالنا ہوگا۔ وفاقی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ پاکستان کا آئین و قانون شہریوں کو جو سہولیات دیتا ہے ان سے کوئی روگردانی نہیں اور ہونی بھی نہیں چاہیئے کیونکہ یہ ان کا حق ہے، لاپتا افراد کے حوالے سے حکومت نے ماضی میں کام کیا اور ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی، لاپتا افراد کے 8 ہزار کے قریب کیسز حل ہو چکے ہیں، لاپتا افراد کا مسئلہ حل کرنے میں حکومت کی سنجیدگی میں کوئی کمی نہیں آئی، جب ہم اس ایشو کی بات کرتے ہیں تو یہ بھی ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ بدقسمتی سے گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان نے جنگ سے متاثرہ خطے میں فرنٹ سے کردار ادا کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی
-
افغانستان بشام حملے کے منصوبہ سازوں کو حوالے کرے، پاکستان کا مطالبہ
-
خیبر پختونخوا کابینہ میں رد و بدل کا امکان
-
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
-
چین، جاپان اور جنوبی کوریا کا ایک 'نئی شروعات' کا عہد
-
وسطی امریکہ میں طوفان سے ہونے والی بھیانک تباہ کاریاں
-
جنوبی ایشیا میں گرمی کی شدید لہر سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کا اجراء
-
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا غزہ حملوں کے جواب میں تل ابیب پر بڑا میزائل حملہ کرنے کا دعوی
-
پاکستان میں سونے کے کاروبار سے کوئی ٹیکس حاصل نہیں کیا جاتا جبکہ تنخواہ داروں اور عام شہریوں پر ٹیکس کا سارا بوجھ لادا جاتا ہے. مفتاح اسماعیل
-
پاپوا نیوگنی میں لینڈ سلائیڈنگ سے میں 670 سے زیادہ افراد ابھی تک ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں . اقوامِ متحدہ
-
خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار‘ قطر کی مارکیٹ سب سے زیادہ متاثرہوئی
-
سینئر اداکار طلعت حسین کی نماز جنازہ ادا ، سپرد خاک کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.