پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد منگل کوہوگا

پیر 13 مئی 2024 21:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودکی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی کا133واں جلسہ عطائے اسناد (کل)منگل فیصل آڈیٹوریم میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں انڈر گرایجوئیٹ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کامیاب طلبا وطالبات کو گولڈ میڈلز اور اسناد دی جائیں گی۔