Live Updates

آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت قرار دے دیا

8 فروری کے الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے، آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ

muhammad ali محمد علی منگل 14 مئی 2024 00:20

آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت قرار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2024ء) آئی ایم ایف نے تحریک انصاف کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والی جماعت قرار دے دیا، آئی ایم ایف کنٹری رپورٹ کے مطابق 8 فروری کے الیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں نے دیگر جماعتوں کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے حوالے سے تفصیلی کنٹری رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

آئی ایم ایف رپورٹ میں 8 فروری الیکشن اور نئی حکومت کے قیام کا حوالہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن ہوئے، نئی کابینہ نے 11 مارچ کو حلف لیا،دوبڑی جماعتوں نے چھوٹی جماعتوں سے ملکر اتحادی حکومت بنائی، اتحادی حکومت کے وزیر اعظم شہباز شریف منتخب ہوگئے، سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وابستہ آزاد امیدواروں نے الیکشن لڑا،پی ٹی آئی سے وابستہ امیدواروں نے کسی بھی گروپ سے زیادہ ووٹ لیے،آزاد امیدواروں نے قومی اسمبلی میں ایک اچھی خاصی اپوزیشن بنائی۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے پاکستان میں انتخابات کے باوجود برقرار سیاسی بے یقینی کی نشاندہی بھی کر دی ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پیچیدہ سیاسی صورت حال، مہنگائی اور سماجی تناؤ پالیسی اصلاحات کے نفاذ کو متاثر کر سکتا ہے، دستاویز کے مطابق معاشی پالیسیوں کے عدم نفاذ، کم بیرونی فنانسنگ کے باعث قرضوں اور ایکس چینج ریٹ پر دباو کا خدشہ ہے،بیرونی فنانسنگ میں تاخیر کی صورت میں بینکوں پر حکومت کو قرض دینے کیلئے دباو مزید بڑھے گا،اس کے نتیجے میں نجی شعبے کیلئے فنانسنگ کی گنجائش مزید کم ہونے کا خدشہ ہے، اشیاء کی قیمتوں، شپنگ میں رکاوٹیں یا سخت عالمی مالیاتی حالات بھی بیرونی استحکام کو بری طرح متاثر کریں گے۔          
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات