Live Updates

وی آئی پی شخصیات یا ان کی فیملیز کے خیبرپختونخوا کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام پر پابندی

خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا

Sajid Ali ساجد علی بدھ 15 مئی 2024 11:31

وی آئی پی شخصیات یا ان کی فیملیز کے خیبرپختونخوا کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز ..
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی 2024ء ) صوبائی حکومت نے وی آئی پی شخصیات یا ان کی فیملیز کے خیبرپختونخوا کے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام پر پابندی عائد کردی، مشیر سیاحت کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ سیاحت کے اعلیٰ حکام سے لے کر میں خود یا میری فیملی بھی گنجائش کے مطابق ان ریسٹ ہاؤسز میں قیام کرے تو ان سے بھی قانون کے مطابق واجبات وصول کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیر سیاحت، ثقافت و آثار قدیمہ زاہد چن زیب نے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں وی آئی پی شخصیات اور فیملیز کے مفت قیام پر پابندی کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس بار ے میں مشیر سیاحت کو عوامی حلقوں کی جانب سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ وی آئی پی شخصیات اور ان کی فیملیز ان سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں کئی کئی روز تک مفت قیام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مشیر سیاحت نے کہا ہے کہ وی آئی پی شخصیات اور ان کے خاندان کی وجہ سے عوام کے لئے سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں جگہ نہیں ہوتی تھی، اس لیے عوامی شکایات پر سرکاری ریسٹ ہاؤسز میں مفت قیام پر پابندی لگائی ہے اور اس سلسلے میں جاری نوٹی فکیشن کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کلچرل اینڈ ٹورازم اتھارٹی سمیت، کیلاش، گلیات، کاغان، اپر سوات اور کمراٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے سربراہان سمیت تمام متعلقہ حکام کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔

ادھروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر پلاسٹک استعمال پر پابندی کا حکم دے دیا، مری میں پارکنگ کیلئے کیبل کار، جدید ٹرام چلانے کے اقدامات کی بھی ہدایت کی، مری کی ڈویلپمنٹ کے لئے جامع پلان طلب کیا، مری کے لئے دریا جہلم سے پانی لانے کے لئے واٹر سپلائی سکیم کی اصولی منظوری دی اورموجودہ واٹر سکیم کی بحالی اور فلٹریشن کا منصوبہ بھی طلب کیا ہے، اس کے علاوہ انہوں نے ہر بلڈنگ میں پارکنگ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی اورغیر قانونی عمارتیں کی نشاندہی کرکے فوری طور پر گرانے کا حکم دیا ہے، مری میں بس سٹینڈ کو فنکشنل کرنے اور غیر قانونی اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا اور مری کی سڑکوں کو ون وے بنانے اور کشادگی کی منظوری بھی دی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات