![UrduPoint](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/Logos/up-logo-mobile-ur.png)
9 مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منظور
عدالت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی گئی
ساجد علی
بدھ 15 مئی 2024
12:25
![9 مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل، زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ..](https://photo-cdn.urdupoint.com/show_img_new/daily/todayNewsLive/2024/800x400/pic_3dec7_1715758451.jpg._2)
(جاری ہے)
ادھر لاہور کی انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 17 مئی تک توسیع کر دی، عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے انسداد دہشت گری لاہور کی خصوصی عدالت کے جج ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور مؤقف اختیار کیا کہ سینیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوے اگلی سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے، انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا، جس کے بعد سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم سربراہ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی آبزرویشن اور دستیاب شواہد کے مطابق 9 مئی کے تمام کیسز سے دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی جارہی ہیں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ راولپنڈی کے ضمانت منظور کرنے کے فیصلوں میں دہشت گردی دفعات پر سوال اٹھائے گئے ہیں، دہشت گردی دفعات کو 29 مئی کی سماعت میں چیلنج کریں گے۔![Live](https://photo-cdn.urdupoint.com/daily/images/live_icon.jpg)
مزید اہم خبریں
-
ہم ڈائیلاگ چاہتے ہیں لیکن کرپٹ سسٹم کے بینیفشری رکاوٹ پیدا کررہے
-
پہلی بار پاکستان 4 ارب ڈالر کے چاول ایکسپورٹ کرنے کے قریب پہنچ گیا
-
سوڈان خانہ جنگی: ہسپتال کی بندش پر عالمی ادارہ صحت کو تشویش
-
’پاکستان کی کرکٹ ختم ہو گئی‘
-
دنیا کا واحد ملک جہاں 18 جون کو عید الاضحٰی منائی جائے گی
-
پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے عمرایوب کے ساتھ پولیس گردی کے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
بلنکن پھر مشرق وسطیٰ میں، جنگ بندی کی کوششیں تیز تر
-
جرمنی میں قبل از وقت قومی الیکشن خارج از مکان، وفاقی حکومت
-
عمر ایوب کے ساتھ سرگودھا میں پولیس گردی ہوئی، پنجاب میں کیا مارشل لاء نافذ ہے؟
-
کیا پاکستان کا بجٹ آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کی شرائط پر پورا اترے گا؟
-
نوازشریف کی نریندر مودی کو تیسری باروزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد
-
وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کے ہدف کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.