Live Updates

مریم نواز کی حکومت میں خواتین قیدیوں میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا، زرتاج گل

پاکستان میں نواز شریف، شہباز شریف کی ایما پر خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا جاتا ہے، خواتین پر واٹر کینین استعمال کی جاتی ہے ، اسمبلی میں خطاب

بدھ 15 مئی 2024 18:54

مریم نواز کی حکومت میں خواتین قیدیوں میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا، زرتاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے مریم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے دور میں خواتین قیدیوں میں ساٹھ فیصد اضافہ ہوا۔زرتاج گل نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں نواز شریف، شہباز شریف کی ایما پر خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا جاتا ہے، خواتین پر واٹر کینین استعمال کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین سیاستدانوں سے براسلوک بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہ چھوڑنے پر کیا جا رہا ہے، صنم جاوید، عائشہ بھٹہ، طیبہ راجہ جیل میں بیٹھی ہیں، سیاست کا مقابلہ چادر کھینچنے اور خون ریزی کرنے سے کیا جا رہا ہے۔زرتاج گل نے کہاکہ ہمیں قید تمام خواتین کی صحت سے متعلق رپورٹ دی جائے، ن لیگ دور میں خواتین کے ساتھ مظالم ہو رہے ہیں، خواتین سیاستدانوں کو گرفتار کرنے آئیں تو مرد اہلکار انہیں نہ گھسیٹیں۔

(جاری ہے)

زرتاج گل نے کہا کہ اگر میں الیکشن لڑنا چاہتی ہوں تو کیا وہ میرے لیے نو گو ایریا تھا، ڈی جی خان کی غیور عوام نے بانی پی ٹی آئی کے نام پر مجھے ووٹ دیا، میں گھر سے نکلوں تو مجھ پر لاٹھی چارج کریں تب کسی کو شرم نہیں آئی، گھر سے باہر نکلنے کے لیے کونسا این او سی ہوتا ہے، میرے گھر کی خواتین شرعی پردہ کرتی ہیں لیکن وہاں ریڈ کیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات