مسلم لیگ (ن)کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری

اجلاس میں صرف پارٹی صدرکے عہدے پرانتخاب ہوگا‘اعلامیہ

جمعرات 16 مئی 2024 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ 18مئی کو ہونے والے اجلاس میں صرف پارٹی صدر کے عہدے پر انتخاب ہوگا۔اعلامیے کے مطابق سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس18مئی کو مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ہو گا۔ مسلم لیگ (ن) کے انتخابی ڈھانچے میں صدرکے سواکوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صرف پارٹی صدرکے عہدے پرانتخاب ہوگا۔اجلاس سے نوازشریف،وزیراعظم شہبازشریف اورجنرل سیکرٹری احسن اقبال خطاب کریں گے۔ اجلاس میں نئے قائمقام صدر کے نام اور پارٹی صدراتی انتخاب کی منظوری دی جائے گی، صدراتی انتخاب کے لئے الیکشن کمیشن کے نام کااعلان کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 13 مئی کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے مستعفی ہوگئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ پارٹی قائد نوازشریف کو قائم مقام صدر نامزد کرے گی۔