وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ترجیحی بنیاودں پر اقدامات اٹھارہی ہے جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے ، فا طمہ خان

جمعرات 16 مئی 2024 19:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) پا کستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی رہنما فاطمہ خان نے کہا ہے پا کستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ترجیحی بنیاودں پر اقدامات اٹھارہی ہے جس کی بدولت پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے،خواتین کو بااختیار بنانے اور مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے کی تحریک کی قومی اسمبلی سے منظوری خوش آئند ہے،مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدرو گورنر بلوچستان صوبے کے مسائل حل کرنے کیلئے وفاق سے صوبے کوموثر فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کاہمیشہ سے ایجنڈا ملک و قوم کی تعمیرو ترقی اورخوشحالی رہا ہے موجودہ حکومت وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے حکومت کی مثبت پالیسیوں کی بدولت ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جس کابراہ راست فائدہ عوام کو مل رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد مسلم لیگ(ن) میاں محمدنوازشریف کی مخلصانہ قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت معاشی حالات کو مستحکم اور پاکستان کو تعمیر و ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اورپاکستانی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی،انشائ اللہ جلد ہی پاکستان معاشی بحرانوں سے نکل کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے خواتین کو با اختیار بنانے اورمرکزی دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے پارلیمنٹ پارلیمنٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کرنے سے متعلق تحریک کی منظوری ایک خوش آئند اقدام ہے یہ خصوصی کمیٹی خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق معاملات میں قومی اسمبلی کو سفارشات پیش کرے گی۔