اداروں کے درمیان تصادم ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے،علماء مشائخ

پاکستان میں جاری بحرانوں کا خاتمہ نفاذ نظام مصطفی ٰ ﷺ میں مضمر ہے،صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی

جمعرات 16 مئی 2024 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا نے کہا ہے کہ یو ایم ایف کی اپیل پرجمعہ کے روز(آج)ملک بھر میں یوم عزم تحفظ پاکستان و حدت امت کے طور پر منایا جائے گا،خصوصی اجتماعات کا انعقاد ہوگا اور مساجد میں آئمہ کرام وھدت امت اور افواج پا کستان کی بے مشال قربانیوں سے عوام خصوصا نوجوان نسل میں اخوت و یکجہتی کا شعور اجاگر کریں گے، پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا کہ پاکستان میں جاری بحرانوں کا خاتمہ نفاذ نظام مصطفی ٰ ﷺ میں مضمر ہے، اداروں کے درمیان تصادم ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، سیاسی عدم استحکام نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے سیاستدان اقتدار کی رسہ کشی کی بجائے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر توجہ دیں ،ملک دشمن پا کستان میں سیاسی عدم استحکا م فرقہ واریت د ہشت گردی کو فروغ دے کر معاشی طور پر غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، ہمیں ملک دشمنوں کی تمام اندرونی بیرونی سازشوں کو متحدہو کر ناکام بنانا ہو گا،علماء مشائخ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں آپریشن کے دوران میجر بابر خان نیازی کیشہید ہونے پر گہرے دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہیں،دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، میجر بابر خان کی وطن کے لئے قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،قوم کے بیٹے وطن کے دفاع کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قوم وطن پر قربان ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وطن کے لئے قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،کشمیر کی آزادی پوری امت مسلمہ کے لئے چیلنج ہے اس مسئلہ کو حل کرنا ہماری ملی اور انسانی ذمہ داری ہے،موجودہ بحران میں حکومت، حزب اختلاف،عدلیہ،انتظامیہ،سٹیبلشمنٹ سمیت سب کا حصہ ہے۔ اداروں کو اپنی مرضی اپنی منشاء کیمطابق چلانے کی روش کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر نجم الطارق CEO پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایڈوانسمنٹ کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے ملاقات میں کیا،وفد میں عامر ضیاء، ڈاکٹر حسن اور ڈاکٹر یامین قریشی شامل تھے،اس موقع پرڈاکٹر نجم الطارق نے بتایا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل ایڈوانسمنٹ اسپتال میں بہترین طریقہ علاج کے ذریعے دل کی بند شریانوں کو علاج شوگر کا علاج گینگرین کا علاج اور ایسی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے جہاں ایلوپیتھک طریقہ علاج ناکام ہوجاتا ہے ویاں یہ طریقہ کارگر ثابت ہوتا ہے،پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی ڈاکٹر نجم الطارق کے آلٹرنیٹو طریقہ علاج کو سراہتے ہوئے حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ سستے اور بغیر آپریشن جدید طریقہ علاج کو اپناتے ہوئے عوام الناس میں اس کے شعور کی بیداری کیلئے اقدامات کرے اورڈاکٹر نجم الطارق کے ٹجربے سے استفادہ حاصل کریں،پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے کہا ، اسرائیل کے مسلم علاقوں پر جارحانہ اور توسیع پسندانہ عزائم ہیں‘ اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذموم کوششوں کا بھرپور جواب دینے کا وقت آگیا ہے،عالمی منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہورہاہے، اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذموم کوششوں کا بھرپور جواب دینے کا وقت آگیا ھے، اسلامی ممالک اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی بربریت اور جارحیت میں اضافہ ہوتاجارہا ہے، اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی اس کا فی الفور نوٹس لیاور امریکا اسرائیل کو روکا جائے، امریکا نے اسرائیل کو جو ہتھیار فراہم کیے ہیں اقوام متحدہ اس کا نوٹس لے، انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اس وقت عالمی کرنٹ ایشو ھے امت مسلمہ فلسطین کیساتھ کھڑی ھے، اسلامی ممالک کا رویہ افسوسناک ھے وہ صرف مذمتی بیانات تک محدود ھیں، اب صرف اظہار مذمت سے کام نہیں چلے گا، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت ہے،آج مودی حکومت کشمیری مسلمانوں کو ہی نہیں پوری مسلم دنیا کو تباہ کرنا اپنا ہدف بنا چکی ہے۔

اس لئے بھارت کے استعماری عزائم سے دنیا کے امن کو محفوظ رکھنے کے لئے عالم اسلام اور تمام بین الاقوامی اداروں کو کردارادا کرنا ہو گا۔