پاکستان کا تیسرابڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا

جمعہ 17 مئی 2024 12:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) فیصل آباد شہر اور گردونواح میں ڈکیتی چوری،ارراہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،پاکستان کا تیسرابڑا شہرفیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا150سے زائدوارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان اور فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لیکر رفوچکر ہو گئے‘ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 8خواتین اور 2لڑکوں کو اغواء کر لیا‘ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ امباں والی بستی کی رہائشی افشاں کی جواں سالہ بیٹی (ف)‘ پیپلزکالونی کے ملازم حسین کی بیٹی (ش)‘ 204 چک کے عبدالکریم کی بہو (م)‘ گلستان کالونی کی آمنہ بی بی کی ہمشیرہ (س)‘ فیکٹری ایریا کے علاقہ کاٹن ملز گرلز سکول کی طالبہ (م)‘ 535 گ ب کے انصر کی بیٹی (م) کو اوباش ملزمان سہیل وغیرہ‘ صدر کے علاقہ 215 رب کے رہائشی عبدالحمید کی بیٹی (ت) کو ملزم ذیشان نے اغواء کرلیا، جبکہ جڑانوالہ کے رہائشی سہیل احمد کا بھائی اور قصبہ سمندری کے رہائشی محمد بوٹا کا بھائی ڈیوٹی پر گئے، واپس نہ آئے جنہیں نامعلوم ملزمان اغواء کر کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

جیل روڈ پر حماد رزاق سے 25ہزار روپے‘ فون‘ مہر جوس کارنر کے قریب عامر بشیر سے دو لاکھ 10ہزار روپے‘ فون‘ لاری اڈا کے قریب امین سے 26ہزار روپے‘ فون‘ بھوآنہ بازار کے افضل سے 7ہزار روپے‘ فون‘ سیف آباد کے اویس سے 35ہزار روپے‘ فون‘ گلبرگ چوک میں حمزہ سے نقدی‘ فون‘ گلبرگ بی کے ذیشان سے 15ہزار روپے‘ فون‘ سلیمانیہ کالونی میں بشیر احمد کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کا مال وزر لے اُڑے‘ اچکیرہ اڈا کے قریب محمد حلیم سے 38ہزار روپے‘ فون‘ 7 ج ب کے شوزب کا گھر لوٹ لیا‘ موٹروے ویلی کے قریب نزاکت علی کی دکان کا صفایا کر دیا‘ امین ٹائون کے بلال سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ صدیق اکبر ٹائون کے مبشر اسلام کا گھر لوٹ لیا‘ عبداللہ پور کے عثمان سے نقدی‘ فون‘ خان ٹائون کے صدام حسین کا گھر لوٹ لیا‘ 203 رب کے امین سے نقدی‘ فون‘ رفحان ملز کے قریب توقیر ارشد‘ محمد علی‘ توقیر سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا‘ ریلوے کالونی کے کامران مسیح سے 30ہزار روپے‘ فون‘ مدینہ ٹائون ڈبلیو بلاک کے ذیشان سے 35سو روپے‘ فون‘ سوساں روڈ پر ضیاء اللہ سے 15ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 209 چک کے قریب اصغر علی سے 3ہزار روپے‘ فون‘ گٹ والا کے قریب اصغر خان سے 20ہزار روپے‘ فون‘ یوسف آباد کے عابد سے 15ہزار روپے‘ فون‘ 102 ج ب کے ارشد کے گھر کے باہر سے بکرے‘ 113 ج ب کے آصف سے نقدی‘ فون‘ النور ٹائون کے امجد کے گھر سے بکرے‘ نشاط آباد کے آویز علی سے نقدی‘ فون‘ 202 رب گٹی کے وسیم انور سے نقدی‘ فون چھین لیا‘ بولیدی جھگی کے تجمل عباس سے نقدی‘ فون‘ گلستان کالونی کے ذوالفقار علی سے 30ہزار روپے‘ فون‘ سمندری روڈ پر شبنم سنیما کے قریب محمد علی سے 5ہزار روپے‘ فون‘ رسول پورہ کے ظفر سے 40ہزار روپے‘ فون‘ ستارہ کالونی کی شہلہ بی بی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے‘ 296 رب کے خاور علی سے موٹرسائیکل‘ نقدی‘ فون‘ 247 رب کے اظہر علی سے 10ہزار روپے‘ فون چھین لیا‘ 238 رب کے خضرحیات‘ 209 رب کے فرحان‘ بجلی گھر کے مسعود سے پرس چھین لیا‘ 215 رب کے عمار حسین سے 2لاکھ روپے‘ فون‘ زیورات چھین لیے گئے‘ سبحان ٹریولز کے قریب منیر حسین سے 38ہزار روپے‘ فون‘ جڑانوالہ روڈ پر اسد عمران سے 15ہزار روپے‘ فون لوٹ لیے‘ 275 ج ب کے تنویر احمد کے گھر کا صفایا کر دیا‘ 74 ج ب کے غلام صابر سے 75ہزار روپے‘ فون‘ بائی پاس پر مدثر سے نقدی‘ فون‘ پہاڑی گرائونڈ کے قریب صباء سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا‘ 106 گ ب کے اشرف سے 30ہزار روپے‘ فون‘ 698 گ ب کے صابر سے نقدی‘ فون‘ 21 گ ب کے منظور احمد کی حویلی سے بکرے‘ 101 گ ب کے سلیم کے ڈیرے سے مویشی چور لے گئے‘ 40 گ ب کے بابر حیات‘ 147 گ ب کے اشفاق‘ 70 گ ب کے عادل طارق کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے‘ 266 رب میں غلام عباس کی سولر پلیٹس چوری‘ 451 گ ب کے آصف سے نقدی‘ فون‘ 294 گ ب کے عبدالرزاق سے نقدی‘ فون‘ 418 گ ب کے افتخار کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے‘ 421 گ ب کے عنصر عباس سے موٹرسائیکل‘ قصبہ تاندلیانوالہ کے رفیق سے نقدی‘ فون‘ 423 گ ب کے علی کی دکان لوٹ لی‘ کہکشاں کالونی کے مدثر سے 50ہزار روپے‘ فون‘ 196 گ ب کے وسیم سے دو لاکھ روپے اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں پرتاب نگر سے اکرم‘ بسم اللہ پارک سے سکندر زمان‘ جڑانوالہ روڈ پر محمد خالد‘ جلوی مارکیٹ کے ریاض‘ سمانہ پل کے توقیر‘ کلاش مل سے جاوید‘ بھائی والا کے نوید احمد‘ عثمان ٹائون کے عثمان علی‘ مسلم ٹائون کے عمران‘ ٹوٹیاں والا کھوہ کے حامد علی‘ جنرل ہسپتال سمن آباد کے مجاہد‘ گلشن رفیق کالونی کے بلال‘ 81 گ ب کے یاسر‘ عمر ہائوسنگ کے حیدر علی‘ 68 ج ب کے سعید‘ بٹالہ کالونی کے ظفران‘ بابر چوک سے نواز‘ بٹالہ کالونی کے رفیق‘ شادی پورہ کے اکمل بلال‘ کچہری چوک سے مشتاق‘ سمندری کے ریاض احمد‘ 109 رب کے علی اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور موٹرسائیکل رکشے چور لیکر فرار ہو گئے‘ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔