یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیرِ اہتمام ہنگامی صورتحا ل سے نمٹنے کے لیے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا

جمعہ 17 مئی 2024 22:55

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2024ء) یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ علومِ اسلامیہ و عربیہ کے زیرِ اہتمام طلبہ کو ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی رسپانس کی تربیت فراہم کرنے کیلئے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ، ورکشاپ کے ذریعے طلباء کو ہنگامی ردعمل کیلئے درکار ضروری معلومات مہارتوں سے آراستہ کیا گیا۔ ریسکیو1122کے ٹرینر محمد ندیم اور ابو بکر سیف نے ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے طلبہ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جس میں ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی ڈرلز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی عملی مشقیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبہ کو ریسکیو 1122کے دائرہ کار اورذمہ داریوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ اس موقع پر انچارج شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر فرحت نسیم علوی نے کہا کہ عام شہریوں سے لیکر طلبہ تک سب کو ہنگامی ردِ عمل کے بارے میں سیکھنا چاہیے، ریسکیو کی تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنا تحفظ کرنے سے لیکر دوسروں کی جانیں بچانے میں مدد کرنے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان نسل کی ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی خصوصی تربیت فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :