۳وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ایلیٹ یونیفارم پہن کرکمانڈوز کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میںشرکت،کیش انعامات کااعلان
7بیدیاں روڈ پر ایلیٹ ٹریننگ سکول میں ایلیٹ کمانڈوزنے جنرل سلامی پیش کی، وزیراعلی مریم نوازنے پریڈ کا معائنہ کیا، ٹریننگ میں اعلی کارکردگی پر شیلڈ تقسیم کیں
جمعہ 17 مئی 2024 21:25
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریننگ میں اعلیٰ کارکردگی پر کمانڈوز میںانعامات تقسیم کیے اور بہترین کارکردگی پر کیش انعامات کا اعلان بھی کیا ۔
ایلیٹ کمانڈوز نے ٹریننگ مکمل کرنے پر حلف لیا ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایلیٹ پولیس کے جدید اسلحے ، ایم پی فائیو ایس ایس آر، پی او ایف آئی، این وی جی گن کا عملی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فی میل کمانڈوز سے ملاقات کی اور تصاویر بنوائیں ۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹریننگ مکمل کرنے والے ایلیٹ کمانڈوز کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات بھی کیں ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایلیٹ فورس کے یونیفارم میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کر کے جتنی خوشی آپ کو ہو رہی ہے اتنی ہی خوشی مجھے ہو رہی ہے۔ یہ انتہائی مشکل چھ ماہ کی ٹریننگ تھی، 800 بچے کامیاب ہوئے جن میں 70 خواتین بھی شامل ہیں۔پریڈ کے معائنے کے دوران آپ کے چہرے پر پاکستانیت دیکھ کر مجھے بطور وزیراعلی انتہائی حوصلہ ملا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ایلیٹ فورس نواز شریف اور شہباز شریف کا لگایا ہوا پودا ہے جس میں ابھی تک 17 ہزار نوجوان ٹرینڈ ہوئے۔ آپ سے اظہار یکجہتی کے لیے میں ایلیٹ فورس کا یونیفارم پہن کرآئی ہوں۔انہوں نے کہاکہ آپ لوگ قوم کے ان چند خوش قسمت بیٹے اور بیٹیوں میں سے ہیں جن کو یہ وردی پہننا نصیب ہوئی ہے۔ یہ وہ قومی خدمت ہے جو چند قوم کے بیٹے اور بیٹیوں کے نصیب میں آتی ہے۔ایلیٹ فورس کی پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کو خصوصی طور پر شاباش دیتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سی ایم ہاؤ س کی طرف سے پاس آؤٹ ہونے والوں کے لئے خصوصی کیش پرائز بھجواؤں گی۔پاس آؤٹ ہونے والی خواتین کے والدین کومبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اپنی بچیوں پر اعتماد کیا اور انہیں ملک کی خدمت کے لیے وقف کیا۔جب یہ بچیاں قوم کے بیٹوں کے ہمراہ شانہ بشانہ اپنے فرائض ادا کریں گی تو قوم کو ان پر فخر ہوگا۔ شہید کو دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ یہ شہادت کا کیا جذبہ ہے جس کے لئے لوگ اپنے بیٹوں کو مٹی پر قربان کرنے کے لیے پیش کرتے ہیں، شہادت کے اس جذبے کو سلام کرتے ہیں۔ ایلیٹ فورس کے 85 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، تمام فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ قرآن مجید کہتا ہے کہ شہید زندہ ہے اور وہ چند خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو موت کے بعد بھی زندگی ملتی ہے۔ آئی جی پنجاب بہت متحرک آفیسر ہیں۔ جو تبدیلیاں آئی جی پنجاب پولیس میں لارہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں۔ پولیس فورس کے پیچھے کھڑی ہوں، جو سہولیات اور ٹیکنالوجی چاہیے مہیا کریں گے۔ پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کی سرحد پر پولیس چوکیوں پر حملے ہو رہے ہیں جنہیں پولیس کے جوان بہادری سے روک رہے ہیں۔آئی جی پنجاب کو جدید سیکورٹی آلات حاصل کرنے کاکہا ہے۔ میرے لیے ہر بیٹے اور بیٹی کی جان انتہائی قیمتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے لئے پولیس کو آٹھ جدید ترین تھرمل امیجنگ کیمرے مہیا کیے ہیں۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ جب گھر سے نکلتی ہوں تو اپنے کندھوں پر ذمہ داری کا احساس ہوتا ہے۔جو وعدے آپ نے پاکستان کی عوام کے ساتھ کیے ہیں وہ نبھانے ہیں۔ جب آپ کو مشکل پیش آئے تو اپنے حلف کے الفاظ کو یاد کریں۔نوجوانوں کے فورس میں شامل ہونے سے مجھے تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جب آپ کے پاس کوئی مظلوم آئے تو آپ نے اس کی دادرسی کرنی ہے اور انصاف کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔وہ وقت دور نہیں ہے جب پولیس پہ لگے ہوئے دھبے ہم دھوئیں گے اور لوگ سکون سے اپنے گھروں میں سوئیں گے۔اپنے فرائض کی بہترین ادائیگی میں اللہ تعالی ہمیں کامیاب کرے اور ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، ایم پی اے ثانیہ عاشق،معاون خصوصی ذیشان ملک، آئی جی اور دیگر پولیس افسران موجود تھی-مزید قومی خبریں
-
صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، شرجیل میمن
-
9 مئی مقدمات، ڈاکٹر یاسمین، عمر سرفراز و دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
نیو گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل آخری مراحل میں داخل
-
وفاقی بجٹ ایک معمہ بن چکا ہے اور وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں،مزمل اسلم
-
عمران ریاض کیخلاف مقدمات وانکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی
-
کراچی میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ، کچرا اٹھانے والے کو گولی ماردی
-
مئی2024 میں کارکنوں کی ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.2 ارب ڈالر کی رقم آئی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازاورصدر (ن) لیگ نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، ،روڈا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے چین و دیگر عالمی اداروں سے اشتراک کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا پنجاب کسان بینک، گرین ٹریکٹر،ہارویسٹر،زرعی آلات کی مقامی تیاری،آئل سیڈ پروموشن پروگرام کا اعلان
-
نوجوانوں کو درست سمت دینا اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، رانا مشہود احمد خان
-
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے فہد شفیق کوسندھ کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.