Live Updates

/ہم عہدے کو ٹھوکر مارتے ہیں ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے وہ آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے عمران خان جب تک رہا نہیں ہونگے ہم چین سے نہیں بیٹھے گے،مقررین

cبانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کا جلسہ

جمعہ 17 مئی 2024 21:55

ٴپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2024ء) ہم عہدے کو ٹھوکر مارتے ہیں ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے وہ آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے عمران خان جب تک رہا نہیں ہونگے ہم چین سے نہیں بیٹھے گی,ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر کامران بنگش،سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑ اور ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہی حیات آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی بانی عمران خان کی رہائی کیلئے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے ہیں ۔

کامران بنگش نے کہا کہ آج کا جلسہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہے۔ بانی پی ٹی آئی آج بھی ڈٹ کے کھڑا ہے ہمارے کارکنوں پر ظلم کیا گیا لیکن کارکن کھڑیرہے۔ بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہونگے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فضل الہٰی نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں عمران خان کی زندگی کو خطرہ ہے عمران خان جب تک رہا نہیں ہونگے ہم چین سے نہیں بیٹھے گی,8 فروری الیکشن کو جو دھاندلی ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کا جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج یہاں پر وہ ایس ایچ او عمران الدین ہے جس نے غلط ایف آئی آر کرنے سے انکار کیا تھا۔بڑے بڑے عہدے پر بیٹھے افسران بھی اگر ہمت کرتے تو قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوتی,یہ لوگ جتنے بھی کوششیں کریں گے بانی پی ٹی آئی کے سپورٹ میں کمی نہیں آسکتی, کل نیلی شرٹ میں ملبوس بانی پی ٹی آئی کی تصویر نے پورے پاکستان کو نیلا کردیا ہے۔ فیصل واوڈا اور عون چوہدری نے جس کے لئے پریس کانفرنس کی سب کو پتہ ہے جس کے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہے ان کا حساب ضروری ہے عمران خان جلد رہا ہونگے وہ وزیراعظم بنے گے کوئی ان کو نہیں روک سکتا عدالتوں پر ہمیں اعتماد ہے ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات