
اداروں پر الزام تراشی فیشن بن چکا ، باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں
اس مہم پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، دشمن ان لوگوں کو باقاعدہ فیڈ بھی کررہا ہے، فوج پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ہمیں ایک حد تک رہنا چاہیئے۔ مرکزی رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حنیف عباسی
ثنااللہ ناگرہ
پیر 20 مئی 2024
21:36

(جاری ہے)
آج ملک وہ پتھر ہے، جو ٹھہر نہیں رہا، کیوں کہ اپنی چلتی حکومت کو چلتا کیا، جنرل باجوہ اور فیض حمید کا نام کیوں نہیں لیتے؟ جتنا مرضی طاقتور شخص ہو، لیکن فیصلہ تو قلم سے لکھا گیا؟ فیصلہ نوازشریف کے خلاف پانچ ججز نے لکھا۔
نہ لکھتے کہتے ہم دباؤ میں نہیں آتے، جے آئی ٹی بنائی گئی، مانیٹرنگ جج لگایا گیا۔ میرے خلاف تین ججز نے فیصلہ دینے سے انکار کیا لیکن چوتھے نے دے دیا، مجھے کوئی اعتراض نہیں ، دنیا کی ہر جگہ میں اسٹیبلشمنٹ پیچھے کھڑی ہوتی ہے، اداروں پر الزام تراشی ایک فیشن بن چکا ہے، ، اداروں کے خلاف باہر بیٹھ کر لوگ سوشل میڈیا ہینڈل کررہے ہیں، ان پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، دشمن باقاعدہ فیڈ کررہا ہے، پیسا بھی دے رہا ہے۔ اس سب کی وجہ سے صورتحال کیا ہوگی؟ پھر حشر لیبیا، شام عراق جیسا ہوگا، پاکستان کی فوج پاکستان کیلئے بہت ضروری ہے، ہمیں ایک حد تک رہنا چاہیئے۔ جب ججز استعمال ہورہے تھے تو بعد میں بتا دیتے، رات کی تاریکی میں مجھے ہیروئن پر سزا سنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے پاس گرین کارڈ یا پھر برطانیہ کی نیشنلٹی ہوگی تو پھر پاکستان کیلئے کیا مفاد ہوگا؟دہری شہریت سے متعلق قانون سازی ہونی چاہئے، جنرل، ججز یا پھر بیوروکریٹ ہوں، بیوروکریٹ پر زیادہ بات ہونی چاہئے۔ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ نوازشریف نے ڈیل کی ہو۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.