درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی برف کے گولے، آئس کریم، ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ

منگل 21 مئی 2024 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2024ء) درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی برف کے گولے، آئس کریم، ٹھنڈے مشروبات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں آئس کریم، سوڈا ،کولڈ ڈرنک اور لسی کی فروخت بڑھ گئی ہے اور شہری گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مشروبات کا کثرت سے استعمال کرنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

بچے آئس کریم اور کولڈ ڈرنکس میں دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ سڑکوں کے کناروں ،پارکوں اور سکولوں کے باہر مختلف جگہوں پر غیرمعیاری آئس کریم اور مشروبات بھی فروخت کیئے جا رہے ہیں۔

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ غیرمعیاری مشروبات اور دیگر ٹھنڈی چیزیں استعمال کرنے سے گلے کی بیماریوں کا خدشہ ہے ،اس لئے ضروری ہے کہ بہتر معیار کی خوردنی اشیاءاور مشروبات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ معیاری آئس کریم اور مشروبات دل و دماغ کو قوت اور راحت بخشتے اور توانائی بحال کرتے ہیں، اس لئے اپنی خوراک میں ان چیزوں کو شامل کرنا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :