خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان

مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ میں بارش کا امکان ہے

جمعہ 23 مئی 2025 22:52

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان ہے، بارش کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں رات سے بارش کا امکان ہے ،پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پورمیں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ میں بھی بارش کا امکان، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

بارش کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہنے کی ہدایات جاری، پشاور:سڑکوں کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کرنے کی بھی ہدایات کی ہے۔