جہلم کے تمام مصروف بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، خریدداروں کا گزر نامشکل

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر منگل 21 مئی 2024 15:48

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2024ء) جہلم کے تمام مصروف بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، خریدداروں کا گزر نامشکل۔ تفصیلات کے مطابق جہلم کے مصروف بازاروں جن میں مین بازار، کناری بازار، چوک اہلحدیث، ٹویہ محلہ ، راجہ بازار، تحصیل روڈ ، رام دین بازار، ٹرنک بازار، چٹائی بازار میں تجاوزات کی بھرمار ہے ۔تمام بازاروں میں ایک طرف تو تاجر اپنی دکانوں سے باہر آئے ہوئے ہیں دوسرے دونوں اطراف سڑک کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

کیونکہ تمام تاجر اپنے موٹر سائیکل اپنی دکانوں کے سامنے سڑک کے ساتھ لگا کر سڑک کو محدود کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف ریڑھی بان اور ٹھییہ بان بچی ہوئی سڑک اور دکانوں کے سامنے اپنے ٹھییے اور ریڑھیاں لگا کر سڑک کو گزرنے کے لیے اور خریدداروں کے لیے مشکل بنا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے لیے ڈپٹی کمشنر جہلم ، اے ڈی سی آر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر حسان طارق ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مبارک علی خان کو جہلم کی دونوں مرکزی انجمن تاجران کے صدور اور عہدیداروں کے ساتھ مشاورت کر کے ایسا لائحہ عمل بنانا ہو گا کہ جس سے تاجروں کے ساتھ ساتھ خریداروں کو بھی تکلیف نہ ہو ۔

کیونکہ جہلم کےتاجر بڑے اعلیٰ ظرف ہیں وہ اس لائحہ عمل کو یقینی بنا کر ان تجاوزات کو انتظامیہ کی بجائے اس پر خود عمل کروائیں گے۔ کیونکہ ایسا پہلے بھی کئی بار ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :