جہانیاں، جہانیاں سے تبادلہ کے بعد اسسٹنٹ کمشنر عادل عمر وڑائچ کو جہانیاں کی حدود تک قافلہ کی صورت میں گل پاشی کرکے رخصت کیا گیا

Sarwar Nazir محمد سرور نذیر منگل 21 مئی 2024 17:37

جہانیاں( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں عادل عمر وڑائچ کے تبادلہ پر محکمہ مال کے افسران و اہلکاروں اور شہریوں کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں جہانیاں سے شاندار انداز میں رخصت کیا اے سی ہاؤس جہانیاں سے ظفراللہ چوک تک قافلے کی صورت میں لے جایا گیا ان پر راستہ میں گل پاشی کی جاتی رہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ مال کے ملازمین اور شہریوں کا کہنا تھا کہ سابق اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری عادل عمر وڑائچ نے جہانیاں تعیناتی کے دوران ملازمین کے ساتھ بہترین کو آرڈی نیشن قائم کی جس سے کاموں کی تکمیل میں آسانی پیدا ہوئی جبکہ عام شہریوں سے ان کا رویہ بھی قابل تعریف رہا ہر شخص کو ان تک رسائی حاصل رہی