ابراہیم رئیسی کی شہادت عالمِ اسلام کیلئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہی:حسن اشرف بھٹی

منگل 21 مئی 2024 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما حسن اشرف بھٹی نے ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی شہادت پر ایرانی قوم سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں،آج عالمِ اسلام کے لیے انتہائی رنج و اًلم کا دن ہے،ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت عالمِ اسلام کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس اندوہناک واقعہ پر ہر پاکستانی اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہیں،مسلم امہ ایک عظیم لیڈر سے محروم ہونے پر سوگوار ہے۔