ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر

ڈیوین براوو ویسٹ انڈیز میں کیمپ کے دوران ٹیم جوائن کریں گے

بدھ 22 مئی 2024 16:15

ڈیوین براوو افغانستان ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر
جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ڈیوین براوو افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے ہیں۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی)کے مطابق ڈیوین براوو کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلیے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوین براوو ویسٹ انڈیز میں کیمپ کے دوران ٹیم جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ہوگاافغانستان کی ٹیم گروپ سی میں موجود ہے جبکہ دیگر ٹیموں میں میزبان ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، پاپوا نیو گنی اور یوگینڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔