
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستانی باولرز کی شاندار کارکردگی، آئرلینڈ کی ٹیم کو معمولی سکور تک محدود کردیا
شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں
ذیشان مہتاب
اتوار 16 جون 2024
21:14

(جاری ہے)
جارج ڈوکریل 11 رنز بناسکےجبکہ مارک ایڈائر نے 15 رنز بنائے، بیری مکارتھی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
دسویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنیوالے جوش لٹل 22 رنز اور بین وائٹ 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آئر لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 106 رنز بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوور میں 22 رنز دے کر 3 وکٹیں ، عماد وسیم نے 4 اوورز میں 8 رنزدے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد عامر نے 2 اور حارث رؤف نے 1 وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ قومی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے نسیم شاہ کی جگہ عباس آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں امریکا، بھارت کے ہاتھوں شکست اور پھر کینیڈا کیخلاف کم مارجن سے کامیابی نے قومی ٹیم کو ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر کردیا ہے تاہم اب رسمی طور پر پاکستان آج آئرلینڈ کیخلاف آخری گروپ میچ میں حصہ لے رہا ہے۔ پاکستان ٹیم میں بابراعظم ، فخر زمان ، حارث روف ، عماد وسیم ، محمد عباس آفریدی ، محمد رضوان ، صائم ایوب ، شاداب خان ، شاہین خان آفریدی ، عثمان خان شامل ہیں۔ آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ کا کہنا تھا کہ آئرش ٹیم میں کریگ ینگ کی جگہ بین وائٹ کو شامل کیا گیا ، کوشش کریں گے غلطیاں نہ دھرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
یو اے ای جیسے کمزور حریف کیخلاف پوری جان مارنے کے بعد پاکستان کی فتح
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرمناک کارکردگی کا سلسلہ جاری
-
ایشیا کپ سپر 4 میں پہنچنے کا آخری موقع، یو اے ای نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی سی سی کے متنازعہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے مینجر اور کپتان سے معذرت کر لی
-
پی سی بی آئی سی سی سے اپنا مطالبہ منوانے میں ناکام
-
ایشیا کپ میں پاکستان اور یو اے ای کا میچ منسوخ ہونے کا امکان
-
صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرکی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم اجلاس
-
سیڑھیاں چڑھنا بھی ایک چیلنج، اب سیڑھیاں چڑھنے پر میرا سانس پھول جاتا ہے، یوسین بولٹ
-
نئی ٹی 20 رینکنگ‘ فرحان کی بڑی چھلانگ، صائم اور حسن نواز کی تنزلی
-
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
-
ٹی ٹونٹی سیریز، کائل جیمیسن اور بین سیئرز آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ سکواڈ میں شامل
-
سیاسی دباؤ اور جنگی جنون ، بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصویریں لینے سے گریز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.