Live Updates

سی ڈی اے ایوان صدر ڈائریکٹوریٹ کے 21 ملازمین کی اگلے سکیل میں ترقی

بدھ 22 مئی 2024 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) سی ڈی اے ایوان صدرڈائریکٹوریٹ کے 21 ملازمین کو اگلے سکیل میں ترقی دے دی گئی جن کے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیئے گئے۔بدھ کو سی ڈی اے مزدور یونین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پروموٹ ہونے والے ملازمین میں لیٹر تقسیم کرنے کی تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی آفس میں منعقد ہوئی۔

اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے مزدور یونین کے قائدین کا شکریہ ادا کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ہم نے ریفرنڈم میں جو وعدے کئے تھے آج الحمد للہ اس کی تکمیل کررہے ہیں اورہم چارہزارسے زائد فیلڈاورکلریکل سٹاف کی پروموشن کراچکے ہیں جس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی،مزدور یونین نے ادارے کے مالی،بیلدار،والومین و دیگر فیلڈسٹاف جو اسی سکیل میں ریٹائرڈ ہو جاتاتھا اس کی پروموشن کے لئے تعلیم کی شرط کا خاتمہ کرایا جس سے ادارے کے سینکڑوں ملازمین مستفید ہوں گے اور وہ اگلے سکیل میں ترقی حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ ان مشکل ترین حالات میں ملازمین کو 20فی صد مہنگائی الاؤنس دلوایا اور تمام الاؤنسزمیں 50سے 100فیصد اضافہ کرایا جس سے تمام ملازمین کی مشکلات میں یقینا کمی واقع ہوئی ہے،اس موقع پر انھوں نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوااور سی ڈی اے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے سی بی اے یونین کے ساتھ میٹنگ کریں تاکہ مزدوروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر قائد مزدورچوہدری محمد یٰسین نے تمام پروموٹ ہونے والے ملازمین میں ترقی کے لیٹرزتقسیم کئے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :