ملک بھر میں 100 نئے ای روزگار مراکز اور 10 نئے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کافیصلہ
وزیراعظم کی اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت، شہباز شریف کی زیر صدارت انفارمیشن ٹیکنالوجی پارکس کے حوالے سے اہم اجلاس
فیصل علوی بدھ 22 مئی 2024 17:04
(جاری ہے)
اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کی جانب سے آئی ٹی پارکس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی کوریا کے تعاون سے اسلام آباد آئی ٹی پارک کا منصوبہ اگلے سال مکمل کر لیا جائے گا۔ اسلام آباد آئی ٹی پارک میں اسٹارٹ اپس، انکیوبیشن سینٹرز، بینکس، ریستوران اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ملک کے 29 شہروں میں 43 سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے گئے ہیں۔کراچی میں جنوبی کوریا کے تعاون سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ 2027 تک مکمل ہوگا۔اجلاس کے شرکاءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی بڑھتی ہوئی آئی ٹی کے فروغ ، آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے آئی ٹی پارکس کا قیام خوش آئند ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسلام آباد آئی ٹی پارک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے وزیراعظم نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی کارکردگی کے حوالے سے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کرانے کی ہدایت بھی کی۔دریں اثناءوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان میں جیمزاور قیمتی پتھروں کے شعبے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، ان وسائل سے صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔اجلاس میں پاکستان میں جیمز اور قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی پر غور کیا گیا ، اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں، ان وسائل سے صحیح طور پر فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
امریکہ: تائیوان کو اسلحہ اور ڈرونز فروخت کرنے کی منظوری
-
جرمنی کو کن چیزوں اور ممالک سے خطرات کا سامنا ہے؟
-
روس اور شمالی کوریا کے رہنماوں کی ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟
-
خیرات سے سکول، یونیورسٹیز اور ہسپتال تو چل سکتے ہیں مگر ملک نہیں،محمد اورنگزیب
-
امریکی اراکین کانگریس کی دلائی لامہ سے ملاقات، چین ناراض
-
لیپ ٹاپ کی بیٹری پھٹنے سے گھر میں آگ لگ گئی، بہن بھائی جاں بحق
-
بڑی مشکل سے خود کو خاموش رکھا ہوا ہے، میری دلیری ختم گئی ہے،شیر افضل مروت
-
عید کے دنوں میں شدید گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے اچھی خبر
-
ملک کو 3 فئیر اینڈ فری الیکشن دے دیا جائے تو سارا نظام ٹھیک ہو جائے گا،شاہد خاقان عباسی
-
حکمران سمجھ جائیں ورنہ عوام نکل کر ان کا قبلہ درست کردیں گے، علی امین گنڈا پور
-
خیبرپختونخواہ کے رکن اسمبلی فضل الٰہی نے ایک بار پھر رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی آن کردی
-
حج کے دوران شدید گرمی سے 550 سے زائد عازمین انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.