سوات،بارات کی گاڑیوں پر فا ئرنگ،خاتون جاں بحق، دلہن زخمی

بدھ 22 مئی 2024 18:43

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سوات میں ایک بارات پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور دلہن زخمی ہو گئی۔فائرنگ کا واقعہ سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے لالکو میں پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مسلح شخص نے بارات میں شامل گاڑیوں پر فائرنگ کر دی، پولیس نے مسلح ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمی دلہن کو مٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔بارات پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے پولیس تفتیش کر رہی ہے۔