نیلامی کے عمل کو شفاف رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 مئی 2024 19:23

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے علیٰ الصبح سبزی و فروٹ منڈی گجرات دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے منڈی کے مختلف حصوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیااور نیلامی کے عمل کی نگرانی کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صفدر ورک نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران روزانہ کہ بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کررہے ہیں، بوگس بولی دینے والے آڑھتی حضرات کے سخت خلاف کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ریٹ لسٹوں کا اجراء بروقت کیا جائے مارکیٹ کمیٹی کے افسران مارکیٹ کی مسلسل نگرانی کریں، ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کریں، انہوں نے کہا کہ مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، ان پر بھاری جرمانہ عائد اور مقدمات درج کروائے کروائے جارہے ہیں مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کی کسی فرد کو اجازت نہیں دی جائے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس اور کاروباری مراکز کا دورہ کررہے ہیں کریانہ اسٹورز، سبزی و فروٹ کی دکانوں کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مقررہ ریٹ پر اشیاء کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے، غفلت اور کوتاہی برتنے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف بھی سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخوں پر اشیاءخوردونوش کی فروخت پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے، کسی کی غفلت و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :