Live Updates

ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کا تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فلیگ مارچ

بدھ 22 مئی 2024 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے گزشتہ روز تجاوزات و غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فلیگ مارچ کیا۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ نے ایل ڈی اے ایونیو ون اور جوبلی ٹائون مین شاہراہ پر فلیگ مارچ کیا۔ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ری ویمپ کیے گئے ،ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کا معائنہ بھی کیا تھا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ کو ری ویمپ کیا گیا ہے۔انفورسمنٹ سکواڈ کے تمام عملہ کو نیا یونیفارم، ٹیکنکل ٹول کٹ اور ضروری سامان فراہم کیا گیا ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ انفورسمنٹ سکواڈ میں گاڑیوں، ڈمپرز و مشینری کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکواڈ میں بائیکس بھی شامل کی گئی ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات