کمشنرفیصل آباد کا ایجو کیشن بورڈ کا دورہ، ون ونڈو کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا معائنہ کیا

بدھ 22 مئی 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا دورہ کیا۔انہوں نے ون ونڈو کی اپ گریڈیشن کے جاری کام کا معائنہ کیااوربلڈنگزڈپارٹمنٹ کو تعمیراتی عمل میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایجوکیشن بورڈ کی مختلف برانچز کا دورہ کرکے کنڈکٹ آنسر بک کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی سنٹرز سے واپس آنے والی خالی جوابی کاپیوں کو آئندہ امتحانات میں بروئے کار لایا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایجوکیشن بورڈ میں صفائی کا اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھا جائے۔کمشنر نے کہا کہ ایجوکیشن بورڈ کی چاردیواری کا باقی ماندہ کام بھی جلد مکمل کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ انتظامی امور کو ہمہ وقت چوکس رکھا جائے،بورڈ دفاتر آنے والے طالب علموں، والدین کو معیاری اورتیز رفتار سروسز فراہم کی جائے۔ان کے ہمراہ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر ڈاکٹر محمد جعفر اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :